مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کورونا کا شکار

10:34 AM, 19 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف  ایک بار پھر کوروناوائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے  لیگی صدر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی اطلاع دی، انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے لیگی صدر کی جلد صحتیابی کیلئے قوم سے دعا کی بھی اپیل کر دی۔

مزیدخبریں