مفتی عبدالقوی کو تھپڑ میری کزن نے مارا تھا، حریم شاہ

10:14 PM, 19 Jan, 2021

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گزشتہ روز رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد کہا تھا کہ انہوں نے نازیبا حرکت کرنے پر انہیں تھپڑ مارا تھا اور اسکے بعد انہوں نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ مزید بنائی جانے والی ویڈیوز کو بھی شیئر کیا تھا۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مفتی قوی دو روز سے غلط قسم کی حرکتیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے ان کے صبر کا پيمانہ لبريز ہوا تو انہوں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو تھپڑ رسید کیا۔

اس معاملے پر پروگرام میں مفتی قوی نے دعویٰ کیا کہ وہ چائے پی رہے تھے کہ ایک بچی نے آ کر تھپڑ مار دیا اور لڑکیاں ایک سے دو منٹ کیلئے آئیں اور تھپڑ مار کر چلی گئیں۔ تاہم اب حریم شاہ نے اپنے نئے بیان میں نیا دعویٰ کر دیا ہے کہ انہوں نے مفتی قوی کو نہیں مارا ببلکہ ان کی کزن نے انہیں تھپڑا مارا تھا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال کی سوشل میڈیا سیلبرٹی حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو کال سامنے آئی تھی۔ ویڈیو کال میں مفتی قوی نے حریم شاہ سے کہا تھا کہ آپ سے ملنا چاہتا تھا مگر تقدیر غالب آگئی۔

مفتی قوی نے حریم شاہ سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ میری شہزادی غصہ نہیں کرتے، شہزادی اپنا چہرہ تو دیکھاؤ جس پر جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ میں منافقین کو چہرہ نہیں دکھاتی۔ 

اس سے قبل ایک نجی چینل کے پروگرام میں مفتی قوی نے آئندہ کسی بھی خاتون کے ساتھ تصویر نہ لینے کا وعدہ کیا تھا۔

مزیدخبریں