اپوزیشن کے جلسوں میں محمود اچکزئی کی تقریریں ہوئیں تو حالات خراب ہوں گے، شیخ رشید

07:01 PM, 19 Jan, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ریڈ زون کے علاقے میں بغیر رکاوٹ جلسے کی اجازت دی گئی اور پی ڈی ایم کے آج کی احتجاجی ریلی میں 3 ہزار لوگ شریک تھے جبکہ گوجرانوالہ سے بھی لوگ اسلام آباد آئے اور لیڈربڑے تھے لیکن کارکن نہیں آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہے اور بلاول بھٹو سیٹ جیتنے پر جشن مناتا ہے جبکہ مریم نوازکو کہتا ہوں براڈ شیٹ پڑھ لیں کیونکہ پاناما ٹو کھلنے جا رہا ہے اور براڈشیٹ فیصلے کو پڑھے بغیر تبصرہ نہیں کرنا چاہی  کیونکہ عمران نے 40 ہزار لوگوں کا ڈیٹا دیا آپ 40 افراد کا ڈیٹا دے دیں۔

شیخ رشید نے کہا پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو خوش آمدید کہیں گے اور پی ڈی ایم کل کے بجائے آج ہی لانگ مارچ کرے ان کو کشمیری چائے اور مولانا کو پستے، بادام والا حلوہ پیش کروں گا۔

انہوں نے پی ڈی ایم کی قیادت کو خبردار کیا کہ اگر محمود اچکزئی کی تقریریں ہوئیں تو حالات خراب ہو جائیں گے۔ پچھلی بار مولانا سے ہاتھ ہوا اور آج بلاول بھٹوعمر کوٹ میں جشن منا رہا ہے جبکہ  جلسے سے زیادہ تو اسلام آباد کے مدرسے میں بچے ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا عمران خان کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی گئی حالانکہ عمران خان نے ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دی۔ 

مزیدخبریں