کٹھ پتلی مستعفی ہو جائے ورنہ عوام استعفیٰ چھین لیں گے، بلاول بھٹو

06:25 PM, 19 Jan, 2021

عمر کوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پی ڈی ایم آج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کیخلاف احتجاج کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا جواب دینا پڑے گا کیونکہ پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومت کو گھر نہیں بھیجتے تو عوام کے ساتھ ظلم کو کون روکے گا اور عمر کوٹ کے عوام نے سلیکٹڈ کو ریجیکٹڈ کر دیا ۔ عمر کوٹ کے عوام نے بتا دیا ووٹ صرف تیر کا ہے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کٹھ پتلی مستعفی ہو جائے وگرنہ عوام اسلام آباد پہنچ کر استعفیٰ چھین لیں گے اور جو کل مشرف کے ساتھ کھڑے تھے آج عمران خان کے ساتھ ہیں جگہ جگہ جا کر کرپٹ کرپٹ کا رونا روتا تھا اور خود ہی کرپٹ نکلا بلکہ پوری پارٹی ہی کرپٹ نکل آئی اور بتایا جائے کہ امریکا میں سلائی مشین بیچتے بیچتے عمران خان کی بہن کو مراعات کس طرح ملیں۔ 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کو سیکیورٹی رسک قرار دیا اور ہماری حکومتوں کو ختم کیا گیا تاہم اشارے پر حکومت بنانیوالے عوام کی خدمت نہیں کرتے۔ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ سے آئی اور اب کٹھ پتلی کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ 

مزیدخبریں