حریم شاہ نے میرے ساتھ دھوکہ کیا ، مفتی قوی پھوٹ پڑے

02:22 PM, 19 Jan, 2021

لاہور:  مفتی عبدالقوی نے الزام لگایا ہے کہ حریم شاہ کے کلمہ  پڑھنے  اور استغفار پر اعتبار کیا، لیکن دھوکا دیا گیا،

تفصیلات کے مطابق  ٹک ٹاک گرل سے تھپڑ   کھانے کے بعد مفتی عبدالقوی       بھی چپ نہ بیٹھے   انہوں نے کہا ہے کہ   حریم شاہ کے کلمہ  پڑھنے  اور استغفار پر اعتبار کیا، لیکن ا س نے   دھوکا دیا  ۔
حریم شاہ کے خلاف  قانونی کارروائی نہیں کریں گے ، ساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا ہے کہ انھوں نے معاملہ خدا پر چھوڑ  ا ہے  ۔لیکن ان کے مدارس کا حلقہ احباب اس وقت بہت غصے میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اچانک وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کو کسی خاتون کے تھپٹر مارنے کی ویڈیو کے بعد  حیران کن  تفصیلات سامنے آئیں تھیں ۔ 

اس تھپڑ والی ویڈیو کے بعد حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے حوالے سے سوشل میڈیا سمیت مین سٹریم میڈیا پر کئی خبریں بھی آئی تھیں  ۔

مزیدخبریں