جو بائیڈن کی تقریب حلف    برداری کل ہوگی, امریکہ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

09:37 AM, 19 Jan, 2021

نیویارک : جو بائیڈن کی تقریب حلف    برداری کل ہوگی  ، امریکہ   میں ٹرمپ کے حامیوں      نے مختلف    ریاستوں  میں   مظاہرے     شروع  کر دیے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق نئے امریکی صدر کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی امریکہ میں نیا وبال کھڑا ہوگیا ، امریکہ   میں ٹرمپ کے حامیوں      نے مختلف    ریاستوں  میں   مظاہرے     شروع  کر دیے  ہیں ۔

واشنگٹن       کیپیٹل     ہیلز کے باہر نعرے  بازی کی گئی،    مشی گن اور     ریاست پینسلوانیا   میں    بھی احتجاج   کیا گیا ، امریکہ   کی  50 ریاستوں کے علاوہ دارالحکومت واشنگٹن میں مسلح مظاہروں کا الرٹ جاری کیا گیا ۔

امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن حلف اٹھانے کے فوری بعد درجنوں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق ایگزیکٹوآرڈرز میں مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے خاتمہ کا آرڈر بھی شامل ہے۔ 

واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا ، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے حامیوں نے اس شکست کو ماننے سے انکارکردیا تھا۔

ان کا کہناتھاکہ ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے ، وہ کسی بھی صورت ہار نہیں سکتے تھے ، جوبائیڈن کے باقاعدہ اعلان سے پہلے کئی ممالک نے جو بائیڈن کو مبارک باد کے پیغامات بھی بھجوا دیے تھے ۔ 

تاہم چین اور روس سمیت کئی ممالک نے جوبائیڈن کی جیت کے سرکاری سطح پر اعلان کے بعد ہی انہیں مبارک باد دی تھی ۔ جو بائیڈن کی جیت کے بعد امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی پارٹی کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر حملہ کردیا تھا۔

جس کےبعد فوج  نے تقریب حلف برداری کے بعد اس پورے علاقے اور کیپٹل ہل میں ڈیرے ڈال لیے تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے ۔

مزیدخبریں