تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
محمد جواد ظریف نے بھارتی انٹرنیٹ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی خطرناک صورتحال کی وجہ در اصل امریکہ کا متکبرانہ اور گستاخانہ رویہ ہے اس لئے کہ امریکہ، تمام امور اور حالات کو مغربی ایشیا کے علاقے کے عوام کی نگاہ سے دیکھنے کے بجائے اپنی سوج و فکر کے مطابق دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا علاقے کے عوام کی جانب سے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی بڑے پیمانے پر حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اب یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد دنیا کے مختلف ممالک اور علاقوں میں ان کی یاد میں تعزیتی پروگرام منعقد ہوئے۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے صرف دہشتگرد گروہ داعش، امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپﺅ خوش ہوئے۔