لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں، معمولات زندگی متاثر

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں، معمولات زندگی متاثر

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، معمولات زندگی متاثر، لاہور، ملتان اور دیگر شہروں میں فلائیٹ آپریشن متاثر ہوا تو ٹریفک کا پہیہ بھی رینگنے لگا۔

حد نگاہ محدود، موٹر وے اور قومی شاہراہ کے کئی حصے بھی بند کر دیئے گئے ہیں، ملک کے بیشتر شہروں میں شدید سردی کا راج برقرار ہے۔ برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں 20 جنوری سے 24 تک مزید برفباری کا امکان ہے۔

لاہور اور دیگر شہروں میں کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار، موٹروے کے کئی حصے بند کر دیئے گئے، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ٹھنڈا ٹھار، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کا راج برقرار۔ بلوچستان والوں کی مشکلات بھی کم نہ ہوئیں۔ ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا نیا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق آج سب سے کم پارہ اسکردو میں منفی 20، کالام ، استور میں منفی 15، گوپس منفی 14 ریکارڈ کیا گیا۔