اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سمارٹ فونز پر بھاری ڈیوٹی عائد کردی ہے جس کے نتیجے میں فونز کی قیمت میں 20000 تک کا اضافہ متوقع ہے۔
کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز اسوسیشن کے مطابق ، حکومت کی طرف سے عائد کردہ بھاری ڈیوٹی کے باعث سمارٹ فونز کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہو جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے 15 سے 44 فیصد تک ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو گزشتہ کئی سالوں کی نسبت بہت زیادہ ہے جس سے سمارٹ فونز کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہو گا ۔دوسری طرف حکومت نے امپورٹ فونز پر "ٹائپ اپرول" ڈیوٹی لگا دی ہے جس میں استعمال شدہ فونز بھی شامل ہیں ۔
کے ای ڈے اے کے صدر محمد رضوان نے کہا ہے کہ سمارٹ فونز کی قیمت 20،000 تک اضافہ متوقع ہے۔