ممبئی :معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو براہ راست شو کے دوران خاتون کو مضحاکہ خیز الفاظ کہنا بھاری پڑ گیا ، جرمانے کیساتھ تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو براہ راست شو کے دوران خاتون کو مضحاکہ خیز الفاظ کہنا مہنگا پڑ گیا ، کپل شرما نے خاتون کو کہا کہ اگر آپ کے پاپا ساتھ نہ ہوتے تو ہم اور باتیں کرتے جس پر شو کے شرکا نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق شو میں شریک خاتون نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو کپل کے اس رویے کی شکایت بھی کی ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کپل شرما نے شو کے دوران سکرپٹ کو فالو نہیں کیا اور جو الفاظ خاتون کو بولے وہ خود سے بولے ہیں۔