براؤن انڈے نے انسٹاگرام پر نیا ریکارڈ بنا ڈالا

براؤن انڈے نے انسٹاگرام پر نیا ریکارڈ بنا ڈالا
کیپشن: image by world_record_egg

دبئی : ایک براؤن انڈے نے 23 ملین لائکس حاصل کر کے  انسٹاگرام پر سب سے زیادہ لائکس لینے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے.

 

گالف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، ورلڈ ریکارڈ نامی اکاؤنٹ سے انسٹاگرام پر ایک براؤن انڈے کی تصویر شئیر کی گئی جس نےانسٹاگرام پر لائکس کے تمام  پچھلے ریکارڈز توڑ دیے ہیں ۔ اس سے پہلے سب سے زیادہ لائکس کا  ریکارڈ ریالٹی ٹی وی کی مشہور شخصیت کےلائی جینز کی نئے پیدا ہونے والے بچے سٹورمی کے پاس تھا جو گزشتہ سال فروری میں اپ لوڈ کی گئی تھی۔

براؤن انڈے کی تصویر  ورلڈ ریکارڈ ایگز  نامی اکاؤنٹ سے 4 جنوری کو اپ لوڈ کی گئی ہے جس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ تے ابھی تک1۔49 ملین لائکس اور8 ۔2 ملین کمنٹس حاصل کر لیے ہیں ۔

یادرہے کہ سنی لیو ن سمیت کسی بھی بالی ووڈ سٹار کی تصویر کو بھی کبھی اتنے لائکس نہیں ملے ہیں ۔سنی لیون کے انسٹاگرام پر 5۔17ملیں فالورز ہیں اور ان کی تصاویر کو بھی ملین لائکس ملتے ہیں ۔