میکسیکوسٹی :میکسیکو اس وقت پہلے ہی ایندھن کی کمی کا شکار ہے اور اس دوران ایندھن کی پائپ لائن میں دھماکے سے اکیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے شمالی حصے میں واقع ایندھن کی پائپ لائن سے تیل کا اخراج جاری تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دھماکوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ، واقعہ میں کم سے کم اکیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔
حادثے کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ، حادثے میں اکہتر کے قریب افراد زخمی بھی ہوگئے لیکن لوگوں کی بے حسی بھی دیکھنے میں آئی جب انھوں نے ہلاکتوں اور زخمی ہونے والے افراد سے قطع نظر بالٹیوں میں ایندھن جمع کرنا شروع کر دیا ۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں ، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔