فائبر بچوں کی صحت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے

05:54 PM, 19 Jan, 2019

نیویارک : فائبر ہماری صحت کے لیے بہت اہم ہےجس کا باقائدگی سے استعمال کئی ایک بیماریوں سے بچاتا ہے۔ فائبر بڑی عمر کے لوگوں کی طرح    بچوں کے لیےانتہائی ضروری ہے۔ 

 

یو ایس انسٹیٹوٹ آف میڈیسن اسٹیٹس کے مطابق ، فائبر چھوٹی اور بڑی  عمر کے بچوں کے لیے انتہائی ضروری ہے، فائبر کا باقائدگی سے استعمال کئی ایک خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے اور جسم کو صحت مند رکھتا ہے،  یہاں عمر کے لحاظ سے فابئر کی مقدار بتائی گئی ہے جو ایک بچے کو روزانہ کھانی ضروری ہے۔ 

عمر : 3-1سال  : 19 گرام

عمر :8-4 سال : 25 گرام

عمر :13 ۔9 سال :  24 گرام لڑکیوں اور 31 گرام لڑکوں کے لیے۔

عمر : 18 ۔ 14سال :   26 گرام لڑکیوں اور 38 گرام لڑکوں کے لیے۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرائس نے کہا ہے کہ بچوں کو ایک دن میں پانچ سبزیاں، پھل اور  دوسرے اناج کھانے چاہیے جن سے فائبر حاصل ہوتا ہے، پیک شدہ خوراک بھی فائبر حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے،کچھ اناج کا استعمال دوسرے اناج کے استعمال سے بہتر ہے اور ان میں فائبر کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے،جیسا کہ گندم میں فائبر کی مقدار جئی سے زیادہ پائی جاتی ہے۔ 

سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے نہیں اتارنے چاہیے کیونکہ ان میں فائبر پایا جاتا ہے اس کے علاوہ کھانے کو زیادہ پکانے سے بائبر کی ختم ہو جاتا ہے۔ 

مزیدخبریں