کراچی : بالی ووڈ سٹار کراچی کی ایک مارکیٹ میں بائیک سیدھی کرتے دیکھے گئے جی ہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے اور اب تک لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے پاکستانی شہری نے کراچی کی سڑکوں پر دھوم مچا دی ، سلمان خان سے مشابہت رکھنے والا یہ شخص جب کراچی کی مارکیٹ میں پہنچا تو لوگوں نے اس کی بے دریغ ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
Meanwhile on Facebook, Salman Khan in Bolton Market , Karachi ???? pic.twitter.com/nEsBAexjXF
— arshad syed (@arshadsyed001) January 19, 2019
جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی کراچی میں سلمان خان کو دیکھنے والے افراد کا تانتا بندھ گیا ، لوگوں نے نہ صرف ویڈیو کو دیکھا بلکہ اسے شیئر بھی کیا ۔
پاکستانی شہری دور سے دیکھنے پر بالکل بالی ووڈ سٹار سلمان خان ہی معلوم ہوتا ہے جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ، انھوں نے کالے رنگ کا چشمہ اور ٹی شرٹ بھی پہن رکھی تھی جس سے ان کی مماثلت میں اور زیادہ اضافہ ہو گیا تھا۔