ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی دوبارہ ملاقات آئندہ چند ہفتوں میں متوقع

04:18 PM, 19 Jan, 2019

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے ، دونوں رہنماوں کے درمیان ویت نام میں ملاقات متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جون کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے ، دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ویت نام میں ہو سکتی ہے ۔

وائٹ ہاوس نے اس سلسلے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  واشنگٹن تک کم یانگ چول کی آمد ایک اچھی علامت ہے، جس میں جوہری سفارت کاری میں پیش رفت کا اشارہ ملا ہے ، جنرل کم یانگ چول ایک سابق انٹیلیجنس آفیسر ہیں، اور انہیں کم جونگ اُن کا دایاں ہاتھ کہا جاتا ہے۔

شمالی کوریا کے ساتھ ایک حالیہ بات چیت میں، جنرل کم اہم مذاکرات کار کے طور پر سامنے آ چکے ہیں۔

مزیدخبریں