اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ترجمان نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کی تردید کر دی۔
ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بُک، ٹوئٹر یا کسی بھی سوشل میڈیا سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ یا آئی ڈی نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اپنے جعلی اکاؤنٹس کی انکوئری کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد ملک کے 26 ویں چیف جسٹس بنے ہیں۔