لاہور: سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے جرمنی نیو جرسی سے نئی ویڈیو جاری کر دی۔ جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ علیمہ خان بے نامی ادارہ ہے جبکہ فلیٹس کے اصل مالک عمران خان ہیں۔
عابد شیر علی نیو جرسی علیمہ خانم کے اپارٹمنٹ کے سامنے سے قوم سے مخاطب ، گلی گلی میں شور ہے اے سارا ٹبر چور ہے @AbidSherAli pic.twitter.com/Zi12TVn823
— Ahmed Waqar Bibi (@WaqarBibi) January 18, 2019
عابد شیر علی نے نئی ویڈیو میں سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کر دی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ علیمہ خان نے زکوٰة کے پیسے چوری کئے، اورچوری کے پیسوں سے نیو جرسی میں بھی اپارٹمنٹس بنائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علیمہ خان بتائے کپڑوں کی سلائی سے دبئی، نیو جرسی یا لندن کے فلیٹ خریدے جا سکتے ہیں۔