نواز شریف کو کئی بیماریاں لاحق ہیں، ڈاکٹرز

10:34 AM, 19 Jan, 2019

لاہور: سپرنٹنڈنٹ جیل کی ہدایت پر پی آئی سی کے تین رکنی بورڈ نے نواز شریف کا معائنہ کیا۔ تین رکنی بورڈ میں پروفیسر شاہد حمید، ڈاکٹر ساجد اور ڈاکٹر حامد خلیل شامل تھے۔ سابقہ میڈیکل ریکارڈ نہ ہونے کی بنا پر میڈیکل بورڈ نے ضروری ٹیسٹ تجویز کر دیئے ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے بتایا سابق وزیراعظم کو رات کے وقت دونوں بازوؤں میں شدید درد کا سامنا تھا اور رات کے وقت پاؤں کے انگوٹھے میں درد بھی رہتا ہے اور اسپیشل میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی ادویات کا معائنہ، ای سی جی  اور دیگر ٹیسٹ کیے ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ٹیسٹس کے مطابق نواز شریف 18 سال سے دل کے عارضے اور 10 سال سے شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں اور 2 بار انجیو پلاسٹی اور 2 دفعہ اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے اور اس وقت نواز شریف کو بیشتر بیماریاں ہیں جن کا علاج ضروری ہے۔

میڈیکل بورڈ نے تجاویز میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی ایکو کارڈیو گرافی، اسٹریس تھیلیم اور ٹی آر او پی کے ٹیسٹ کی رپورٹ اور سابقہ ریکارڈ دیکھنے کے بعد مزید علاج و معالجے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں