کلثوم نواز کی آئندہ کیموتھراپی روں ماہ کے آخر میں ہوگی

11:58 PM, 19 Jan, 2018

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی اگلی کیموتھراپی روں ماہ کے آخر میں ہوگی، کیمو تھراپی کے بعد ڈاکٹرزآئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
کلثوم نواز کے وطن واپس آنے کا بھی امکان ہے، تاہم ان کی وطن واپسی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ کینسر کی شکار کلثوم نواز کی اب تک پانچ کیمو تھراپیز ہوچکی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز اب بہتر محسوس کر رہی ہیں اور اگر ڈاکٹر نے اجازت دی تو وطن واپس آسکتی ہیں۔

مزیدخبریں