راولپنڈی : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، سیکیورٹی فورسز کی لاہور اور ڈی جی خان میں کارروائیاں ، تین افغان باشندوں سمیت 8 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، رینجرز اور پولیس نے لاہور اور ڈی جی خان میں کارروائیوں کے دوران تین افغان باشندوں سمیت آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔
دہشتگردوں سے بڑی تعداد اسلحہ ، گولہ بارود اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیئے گئے۔