لاہور:معروف ادیب ، شاعر، دانشور، ڈرامہ نگار اور کالم نگار منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں شوبز ، سیاست ، ادب اور صحافت کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
منو بھائی کی نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ کے قریب واقع منوں بھائی پارک میں اد کر دی گئی ، مرحوم کی نماز جنازہ میں شوبز ، سیاست ، ادب اور صحافت سے تعلق رکھے والےسیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
شرکا کا کہنا تھا کہ منوں بھائی کی وفات پر فن ، ادب اور ثقافت کا ایک عہد ختم ہو گیا ، سیاست سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا تھا کہ منوں بھائی نے اپنے کالموں کے ذریعے سیاستدانوں کو راہ دکھائی۔
منوں بھائی کی وفات پر وزیراعظم ، آرمی چیف سمیت ملک کی دیگر سیاسی شخصیات نے رنج و غم کا اظہار کیا ، مرحوم کی رسم قل کل بعد از نماز ظہر منوں بھائی پارک میں ادا کی جائے گی۔