پاک فوج کے خلاف لڑنا حرام ہے، صوفی محمد

09:42 PM, 19 Jan, 2018

اسلام آباد: کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف لڑنا حرام ہے اور اگر فوج نہ ہوتی تو پاکستان تقسیم ہوچکا ہوتا۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ فضل اللہ مرتد اور شریعت کا باغی ہے اور وہ خوارج سے بھی بدتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی فضل اللہ نے کی، اس نے غیر مسلموں سے بھی زیادہ اسلام کو نقصان پہنچایا۔صوفی محمد کا  کہنا تھا  کہ طالبان میں خوارج کی تمام نشانیاں موجود ہیں.

صوفی محمد نے کہا کہ کلمہ گو مسلمان کو قتل کرنا حرام اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا خلاف شریعت ہے،خواتین اور بچوں کو مارنا حرام ہے خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہوں جب کہ آرمی پبلک اسکول میں بچوں کو شہید کرنے والے کافر سے بھی بدتر ہیں.

مزیدخبریں