ممبئی: بھارتی انتہاپسندوں نے فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی دی ڈالی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینسر بورڈ کی اجازت اور عدالتی حکم کے باوجود انتہاپسند جماعت کرتی سینا احتجاج پر بضد ہے اور اب راجپوت برادری کے رہنما ٹھاکر ابھیشک سوم نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلم ’پدماوت‘ ریلیز کی گئی تو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور ادکارہ دپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کا نام تبدیل کرکے اسے 25 جنوری کو ریلیز کی اجازت دے دی جس کے بعد فلم کا نام ’پدماوت‘ رکھ دیا گیا ہے۔
دپیکا اور سنجے لیلا بھنسالی کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی
08:16 PM, 19 Jan, 2018