فیس بک پر سیلفی نے خاتون کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔ ایک جرم کے سلسلے میں 21 سالہ ایک کینیڈین خاتون چینی روز اینٹونی پر فرد جرم عائد کی گئی۔
یہ فرد جرم تحقیق کاروں کو سیلفی کی صورت میں حاصل ہونے والے ثبوت کے بعد عائد کی گئی۔ مذکورہ مجرمہ نے مقتول خاتون کے ساتھ بنائی گئی سیلفی کو اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا تھا۔ کینیڈا کی عدالت نے چینی کو اپنی 18 سالہ دوست برٹنی گورگل کے قتل کے الزام میں مجرم ٹھہرایا۔
برٹنی کو مارچ 2015 میں گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس کی لاش سسکیشوین کے علاقے میں کچرے کے ڈھیر کے اندر سے ملی تھی۔ برٹنی کو جس بیلٹ کے ذریعے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا تھا وہ بیلٹ فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ایک جانب نظر آ رہی ہے۔