نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کیخلاف کراچی میں احتجاج ، پولیس کی شیلنگ

08:01 PM, 19 Jan, 2018

کراچی :نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے خلاف سہراب گوٹھ میں احتجاج ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے خلاف کراچی کے سہراب گوٹھ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ، سہراب گوٹھ میں بحال ہونے والی سڑک کو مظاہرین نے دوبارہ بند کر دیا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھرائو ، مظاہرین منتشر ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں ، نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ سامنے آ گیا ۔

مظاہرین کا نیو نیوز کی وین پر بھی حملہ جس کے دوران خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، شاہرہ پاکستان پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

سہراب گوٹھ میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا ، سیکیورٹی کی صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں