نقیب اللہ محسود تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ تھا : رائو انوار

07:52 PM, 19 Jan, 2018


کراچی: ایس ایس پی ملیر را ئو انوار نے کہا ہے کہ نقیب اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ تھااور کئی جرائم میں ملوث تھا،بے گناہ تھا تو اس کے گھر والوں نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی اطلاع کیوں نہیں دی،حلیم عادل شیخ کے خلاف دو مقدمات درج ہونے کے باعث تحریک انصاف نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر را ئو انوار نے کہا کہ نسیم اللہ عرف نقیب اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ تھااور کئی جرائم میں ملوث تھا، ہمارے پاس اس کے خلاف ثبوت موجود تھے اور اگر وہ بے گناہ تھا تو اس کے گھر والوں نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی اطلاع کیوں نہیں دی، وہ وزیرستان کا رہائشی اور کراچی سہراب گوٹھ کے قریب اپنا نام بدل کر رہ رہا تھا۔


رائو انوار نے کہا کہ اس کے خلاف 2014 میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ درحقیقت پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے، جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلنے کے بعد تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اس حوالے سے قرارداد بھی جمع کرائی ہے۔

مزیدخبریں