لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری نثاراور پرویز رشید کے درمیان تناو¿پراظہارتشویش کیا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف سے درخواست کی ہے کہ چوہدری نثاراور پرویز رشید کوساتھ بٹھا کرمعاملہ حل کروائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چوہدری نثار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کانوازشریف کے ساتھ 1980ءسے قریبی ساتھ کارشتہ ہے، تاہم پرویز رشید اس طرح کے بیانات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثاراور پرویز رشید کے لفظی جملوں کی جنگ پرتشویش ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہاکہ پارٹی عہدیداروں میں اختلافات کسی سیاسی جماعت کیلئے غیرمعمولی بات نہیں۔انہوں نے نوازشریف سے درخواست کی ہے کہ دونوں رہنماو¿ں کوبلائیں اور مداخلت کرکے معاملہ حل کروائیں۔
چوہدری نثار اور پرویز رشید کی لفظی جنگ، شہباز شریف میدان میں آگئے
06:48 PM, 19 Jan, 2018