تین تین شادیوں کے باوجود عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے:عابد شیر علی

06:18 PM, 19 Jan, 2018

فیصل آباد:وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ تین تین شادیاں کرنے کے باوجود عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین تین شادیاں کرنے کے باوجود عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے ، پہلے بھی عمران خان اور شیخ رشید نے استعفے دے کر گھٹنے ٹیکے تھے ، دونوں بھگوڑے دبئی میں کس سے ملنے گئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں کرپشن کسی اور نے کی اور قربانی کا بکرا یوسف رضا گیلانی کو بنایا گیا ، نواز شریف کی شناخت پاکستان ہے ، نواز شریف کو کبھی مارشلا اور کبھی دوسرے طریقے سے نکالا جاتا ہے ، نواز شریف کی عوام میں مقبولیت کو کسی طرح ختم نہیں کیا جا سکتا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سیاسی کیرئیر ختم ہو چکا ہے ، اس نے عدلیہ پر ہمیشہ وار کیا ہے ، مجیب الرحمان وہ بنے جس کی شناخت ختم ہو چکی ہو۔

مزیدخبریں