آرمی چیف کا قومی سائنسدان اشفاق احمد ، مصنف منو بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

05:40 PM, 19 Jan, 2018

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قومی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کی وفات پر اظہار افسوس ، آرمی چیف نے پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سائسندان ڈاکٹر اشفاق احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پسماندگان کے لیے صبر و جمیل اور مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرنے کی دعا کی۔

آرمی چیف کی جانب سے مشہور کالم نویس، مصنف، اور ڈراما نگارمنو بھائی کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں