ممبئی : بالی وڈ کنگ خان کی مشہور فلموں میں شمار فلم ' رئیس' کی سیکوئل فلم بننے کی اطلاعات ملی ہیں۔ حال ہی میں فلم ' رئیس' کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ' رئیس' کی سیکوئل فلم ' رئیس ریٹرن' بنانے کا عندیہ دےدیاہے۔حال ہی میں فلم رئیس' کو سال 2017 کی سب سے زیادہ پائریٹڈ فلموں میں سرفہرست قراردیاگیا۔ شاہ رخ خان کی ایکشن فلم ' رئیس ' 2017 کی سب سے زیادہ بلاک بسٹر ہٹ فلم ثابت ہوئی ۔ فلم میں شاہ رخ کےساتھ پہلی بار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کام کیا فلم کی کہانی جرائم پیشہ گروہوں پر مبنی ہے۔
شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم رئیس کا سیکوئل بنے گا
05:08 PM, 19 Jan, 2018