اسمبلیوں میں رہنا ہے یا نہیں، پی ٹی آئی کی سی ای سی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب: فواد چودھری

04:53 PM, 19 Jan, 2018

اسلام آباد: اسمبلیاں میں رہنا ہے یا اسمبلیوں کو خدا حافظ کہنا ہے، یہ فیصلہ کرنے کے لیے تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 23جنوری کو طلب کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 23جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفے دینے یا نہ دینے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہورکے جلسے میں اعلان کیا تھا کہ استعفوں کے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے جلد اجلاس بلایا جائے گا، اسی اعلان کے تناظر میں اب اجلاس بلایا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست کا جائزہ لیکر حکومت مخالف نئی حکمت عملی بنے گی، پارٹی کی ممبرشپ مہم اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی اجلاس میں فیصلے ہوں گے۔

مزیدخبریں