محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش قبول کر لی

محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش قبول کر لی

دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان نے امریکی باسکٹ بال کلب کی آفر قبول کر لی ۔ محمد عرفان اور نیو یارک باسکٹ بال کلب میں معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے امریکی باسکٹ بال کلب کے دوبارہ رابطہ کرنے پر ان  کی دعوت قبول کرلی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل دراز قامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ انہیں  امریکا کی طرف سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے کہا کہ پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے اور پاکستان ہی کی وجہ سے میرا نام ہے۔

عرفان نے بتایا کہ انہیں امریکی شہریت کی بھی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے اسے ٹھکراتے ہوئے امریکیوں پر واضح کردیا کہ وہ صرف پاکستان کے لیے ہی کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کی ساری صلاحیتیں پاکستان کے لیے ہیں۔

یاد رہے کہ سنہ 2010 سے اپنا ڈیبیو کرنے والے محمد عرفان اب تک 57 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں جن میں وہ 78 وکٹیں لے چکے ہیں۔ محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ میچز میں بھی 10 وکٹیں لی ہیں۔