اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے تحریک انصاف کے اراکین کو بولنے کا موقع دینے کے بجائے اجلاس ملتوی کر دیا۔ اجلاس کے فورا بعد تحریک انصاف کے اراکین نے ڈپٹی اسپیکر سے بد تہذیبی شروع کر دی۔ اجلاس ملتوی کرنے پر شہریار آفریدی اور مراد سعید سمیت دیگر اراکین ڈپٹی اسپیکر پر جملے کستے رہے تاہم ڈپٹی اسپیکر رد عمل دینے کے بجائے اپنے چیمبر میں چلے گئے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید اور شہریار آفریدی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوب برسے۔ مراد سعید کہتے ہیں پارلیمنٹ کے اندر ہمیں بولنے نہیں دیا جاتا جبکہ ختم نبوت ترمیم اور نااہل شخص کو اسی پارلیمنٹ کے اندر بیٹھ کر پارٹی صدر بنایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا پارلیمنٹ کا تقدس تب پامال کیا گیا تھا اس وقت ان لوگوں کی غیرت کہاں تھی آج تنقید کرنے والے اس وقت کہاں تھے جب قرآن اور حدیث کے منافی قانون پاس ہو رہے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں