بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا مجسمہ بھی مادام تساﺅ میوزیم میں لگایا جائے گا

12:56 PM, 19 Jan, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ہے اور ان کا مومی مجسمہ مادام تساﺅ میوزیم کی زینت بنے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت کم عرصے میں بالی ووڈ میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ سنی لیون بھی امیتابھ بچن ،سلمان خان ،شاہ رخ خان و دیگر اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

لندن کے مقبول ترین مادام تساﺅ میوزیم میں دنیا بھر کی معروف شخصیات اور فنکاروں کے مجسمے نصب کئے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے شعبے میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کررکھی ہوں۔ہر سال میوزیم انتظامیہ کی جانب سے ووٹنگ کرائی جاتی ہے جس میں لوگ ووٹ کرکے بتاتے ہیں کہ کون سی شخصیات کا مومی مجسمہ میوزیم میں لگایا جائے .

دہلی میں موجود مادام تساﺅ میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات کے مجسمے لگائے گئے ہیں جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، کرینہ کپور، سلمان خان، مادھوری ڈکشٹ وغیرہ شامل ہیں اور اب اداکارہ سنی لیون بھی اعزاز حاصل کرنے جارہی ہیں اور ان کا مجسمہ بھی مادام تساﺅ میوزیم کی زینت بنے گا۔

مزیدخبریں