بھارتی جارحیت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

12:52 PM, 19 Jan, 2018

اسلام آباد: سیالکوٹ سیکٹر پر بھارتی جارحیت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ دفتر خاجہ کی جانب سے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق آج بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شکر گڑھ سیکٹر میں ایک شہری شہید 4 زخمی ہوئے۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستانی جوانوں کی شہادت پر کل بھی طلب کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز بھی بھارت کی جانب سے دیہاتی آبادی پر بلا اشتعال مارٹر شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس سے 2 خواتین شہید، 5 افراد زخمی ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں