مصری شہری حالت سجدہ میں خالق حقیقی سے جاملا

12:04 PM, 19 Jan, 2018

الشرقیہ:اللہ تعالی نے دنیا میں ایسا نظام بنایا ہے کہ انسان جہاں تک مرضی اپنی دوڑ لگا لے مگر اسے لوٹ کر اپنے اصل کی طرف ہی جانا ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،لیکن اگر آپ ایمان کی حالت میں اور سہانے پہ سہاگہ سجدے کی حالت میں اپنے خالق حقیقی سے جاملیں تو اس سے بڑی خوش قسمتی اور کیا ہوسکتی ہے ۔

اسی طرح کا ایک واقعہ مصر میں الشرقیہ کے ایک قصبے علیم میں واقع ایک مسجد میں پیش آیا جہاں پر ایک خوش قسمت ضعیف العمر شخص نماز عشاءادا کرتے ہوئے سجدے کی حالت میں اپنے خالق کی طرف لوٹ گیا۔یہ قابل رشک منظر مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں آگیا جس کے مطابق عشاءکی فرض نماز کی دائیگی کے بعد نمازی سنتیں ،وتر اور نوافل اداکررہے ہیں اور وہ تھوڑے تھوڑے فاصلے پر کھڑے ہیں۔ اس دوران میں سفید کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نماز ادا کرتے ہوئے سجدے کی حالت میں دیر تک پڑا رہتا ہے۔


جب سجدہ معمول سے ذرا لمبا ہوجاتا ہے تو ان کے ساتھ نماز ادا کرنے والا نوجوان سلام پھیرنے کے بعد دوسرے ساتھی نمازیوں کو ان کی حالت کے بارے میں مطلع کرتا ہے۔پھر وہ جب انھیں ٹٹولتے ہیں تو ان کی روح قبض ہوچکی ہوتی ہے۔متوفی کے رشتے دار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق شخص کا نام احمد ابوہراس تھا اور ان کی عمر 65 سال تھی جبکہ ان کی موت بلڈ پریشر میں اچانک کمی کی وجہ سے ہوئی ۔

مزیدخبریں