بھارت کا بین البراعظمی میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

11:59 AM, 19 Jan, 2018

نئی دہلی: بھارت نے بین البراعظمی میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے اور بھارتی وزارت دفاع کے مطابق 5 ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کے حامل اس ’اگنی فائیو‘ بین البراعظمی میزائل کو خلیج بنگال میں بھارت کے مشرقی ساحل سے فضا میں چھوڑا گیا تھا۔ بھارت کا یہ میزائل تجربہ پڑوسی ممالک پاکستان اور چین کے خلاف دفاعی صلاحیت بڑھانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکام کے مطابق نئی دہلی حکومت اسرائیل سے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے کی منسوخ شدہ ڈیل پر دوبارہ مذاکرات کرے گی.

نئی دہلی کے دورے پر موجود اسرائیلی وزیراعظم نےایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتفاق کیا ہے کہ 50 کروڑ ڈالر کی اس ڈیل کو دوبارہ فعال بنایا جائے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں