دبئی میونسپلٹی میں ملازمتوں کے لیے شہریوں سے طب، انجینیئرنگ اور سیاحت کے شعبے کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں ۔
ملازمتوں کے لیے اماراتی اور متحدہ عرب امارات کی شہریت رکھنے والے غیر ملکی بھی افراد بھی درخواستیں دے سکتے ہیں جنہیں 2 ہزار 243 درہم سے 24 ہزار 700 درہم تک تنخواہ کی پیشکش کی جائے گی۔یہ ملازمتیں دبئی میونسپلٹی کے شعبے سیاحت، میڈیکل اور انجینیئرنگ کے لیے مخصوص ہیں جہاں پلمبر و الیکٹریشن سے لے کر مکینیکل و الیکٹریکل انجینیئرز تک کے گریڈ کی اسامیاں موجود ہیں اور ملازمین کو انہی گریڈز کی بنیاد پر تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
اعلیٰ اور اہم عہدوں کے لیے متعلقہ شعبے میں ماسٹر یا گریجوایشن جب کہ نیچے لیول کی اسامیوں کے لیے مڈل پاس افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دبئی میونسپلٹی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اسامیوں پر منتخب ہونے والے ملازمین کو تنخواہ کے علاوہ بہترین مراعات بھی دی جائیں گی جن میں صحت اور رہائش سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے۔