اردن میں سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں دو شہریوں کی ہلاکت پر اسرائیل نے معافی مانگ لی

11:35 AM, 19 Jan, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

عمان:اسرائیل نے اردن میں اپنے سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں دو اردنی شہریوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پٹرا نے حکومت کے ترجمان محمد المومنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک یادداشت ارسال کی ہے جس میں "اپنے شدید افسوس اور ندامت" کا اظہار کیا ہے۔ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل اس معاملے کے حوالے سے قانونی اقدامات کرے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ سال جولائی میں عمان میں اسرائیلی سفارت خانے میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو اردنی شہریوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد اردن میں صیہونی سفارتخانہ بند کردیا گیا تھا۔المومنی کے مطابق اسرائیل نے یادداشت میں حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو مالی زرِ تلافی پیش کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔

مزیدخبریں