قازقستان میں چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھنے سے 52 مزدور زندہ جل گئے

11:13 AM, 19 Jan, 2018

آستانہ:قازقستان سے روس جانے والی بس میں آتشزدگی سے 52 افراد زندہ جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق  بس میں 2 ڈرائیوروں سمیت 57 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 بس سے باہر نکل کر جان بچانے میں کامیاب رہے جب کہ باقی افراد جھلسنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ممکنہ طور پر ازبک باشندے تھے جب کہ قازقستان میڈیا کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد ہجرت کر کے کام کرنے والے مزدور تھے جو روس جارہے تھے۔

وزارت کے عہدیدار سلان ایمان کولوف نے بتایا کہ آتشزدگی کا نشانہ بننے والی بس قازقستان میں رجسٹرڈ تھی، قازقستان کے ریجنل ایمرجنسی سروسز کے عہدیداران نے آغاز میں شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، یہ واقعہ ملک کے شمال مغربی علاقے اکتاﺅ میں پیش آیا۔

مزیدخبریں