ہنوئی: ویتنام میں ایک مریض کے پیٹ سے 19 سال بعد قینچی نکال لی گئی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق 1998 میں مریض کی سرجری کے دوران قینچی اس کے پیٹ میں ہی رہ گئی ، جس کا علم 54 سالہ مریض کو ہو چکا تھا مگر وہ بغیر کسی تکلیف یا اُلجھن کے نارمل زندگی بسر کر رہا تھا۔
حال ہی میں اس شخص کو ایک حادثے پیش آیا جس کے باعث اسے ہسپتال کا رخ کرنا پڑاجہاں اس شخص کی الٹرا ساونڈ رپورٹ میں ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ میں تیز دھار آلے کی موجودگی کا پتا لگایا۔
مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ 1998ء میں بھی وہ ایک حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کے سبب اس کا آپریشن کیا گیا تھااور اس کے بعد سے اب تک کبھی کبھار پیٹ کا درد محسوس ہوتا تھا جس پر ادویات کااستعمال کر کے قابو پا لیا جاتا۔ تاہم ڈاکٹروں نے قینچی کی نشاندہی کے اس شخص کو ایک اور آپریشن کیا جس کے بعد اس شخص کے پیٹ سے کینچی نکال لی گئی۔
54 سالہ شخص 19 برس تک پیٹ میں قینچی لئے زندگی گزارتا رہا
11:56 PM, 19 Jan, 2017