راکیشن روشن نے ”رئیس“ فلم میں شاہ رخ خان کے کرادر کو ”دم دار “ قرار دے دیا

11:25 PM, 19 Jan, 2017

ممبئی : بالی ووڈ فلم نگر ی میں آئندہ ہفتے دو بڑی فلمیں باکس آفس پر تہلکا مچانے کیلئے تیار ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ اور ہریتک روشن کی فلم ”کابل “ 25 جنوری کو ایک ساتھ ریلز کی جائیں گی۔ جہاں ان دو بڑی فلموں کا چرچہ سرگرم ہے وہی فلم ”کابل“ کے پروڈیوسر اور ماضی کے بڑے ہیرو راکیشن روشن نے فلم ”رئیس “ سے متعلق ایسا بیان جاری کیا ہے جو ان کی اعلیٰ ضرفی کو ظاہر کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پروڈیوسر راکیشن روشن کا کہنا تھا کہ دونوں فلموں کو صرف بزنس کی حیثیت سے دیکھا جائے نہ کہ ذاتی بنیاد وں پر ، اور  حقیقت یہی ہے کہ دونوں فلموں کیلئے کسی دل میں سخت جذبات نہیں۔ ” رئیس “فلم کے ٹریلر سے متعلق سوال کے جواب میں راکیش روشن کا کہنا تھا کہ انہوں اس ٹریلر میں ہر چیز کو سنجیدگی سے دیکھا اور اس میں شاہ رخ خان کے کردار کو ”دم دار “ قرار دیتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں