گاجریں اور پالک ملاکر استعمال کرنے سے آپ کے جسم کااہم ترین حصہ شاندار طریقے سے کام کرنے لگے گا

اگر آپ یا کوئی ملنے والا سانس کی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے

10:49 PM, 19 Jan, 2017

لندن: اگر آپ یا کوئی ملنے والا سانس کی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔اس بیماری کو دمہ بھی کہاجاتا ہے جس میں سانس کی نالیوں میں تناﺅ کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ پھیپھڑوں میں سوزش ہونے سے صورتحال خطرناک ہوجاتی ہے اور اگر یہ زیادہ دیر تک رہے تو انسان کی زندگی شدید خطرے میں ہوتی ہے۔ دمے سے بچاﺅ کے لئے کئی طرح کے انہیلرز بھی ملتے ہیں ،ان کا وقتی فائدہ تو ہوتا ہے لیکن زیادہ دیر تک ان کا استعمال دیگر پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے۔آئیے آپ کو ایک ایسا قدرتی مشروب بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آپ دمے سے کافی حد تک بچ سکیں گے۔

اجزاء:
8گاجریں(10اونس گاجر کا جوس بنانے کے لئے)
دو سے تین کپ پالک کے پتے( چھ اونس پالک کا جوس بنانے کے ئے)
ان دونوں اجزاءکو ملاکر کسی اچھے جوسر سے جوس نکالیںاور فوری طور پر پی جائیں۔زیادہ سے زیادہ 15منٹ تک اس جوس کو رکھاجاسکتا ہے لیکن کوشش کریں کہ تازہ تازہ جوس پی لیا جائے کہ اس طرح زیادہ فائدہ ہوگا۔

مزیدخبریں