سرکاری اسکول اور کالجوں میں لمبی چھٹی کا اعلان

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن استور شاہ زمان نے کہا ہے کہ شدید سردی کے باعث طلباءکو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،جس کی وجہ سے استور کے سرکاری اسکول اور کالج یکم جنوری تا 10 مارچ تک بند رہیں گے ۔

09:42 PM, 19 Jan, 2017

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن استور شاہ زمان نے کہا ہے کہ شدید سردی کے باعث طلباءکو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،جس کی وجہ سے استور کے سرکاری اسکول اور کالج یکم جنوری تا 10 مارچ تک بند رہیں گے ۔

  انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم استور میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے ، تمام اکیڈمک اسٹاف کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایات کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اورڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ طلباءچھٹیوں کے دوران اپنی پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ سردیوں کی چھٹیاں طلباءکے لئے اپنی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافے کاسنہری موقع ہیں

مزیدخبریں