ممبئی : ماضی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار بوبی دیول نے اپنی 50 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ 27 جنوری کو اپنی زندگی کی 50 ویں سالگرہ منائیںگے۔ یوں تو دیول فیملی اپنی پارٹیوں کے حوالے سے زیادہ مشہور نہیں۔ چند ماہ قبل ان کے والد اور بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار دھرمندرا نے بھی اپنی 81 ویں سالگرہ اپنے بنگلے میں منائی جس میں ان کی فیملی سے وابستہ افراد اور چند دیگر عزیزوں نے شرکت کی ۔
ؒلیکن انکے بیٹوں نے اس سالگرہ کو شاندار انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بوبی دیول کی سالگرہ کی تقریب انکے بڑے بھائی اور اداکار سنی دیول کی جانب سے فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد کی جائے گی، جبکہ اس تقریب میں بالی ووڈ فلمی دنیا کے مشہور ناموں کو مدعو کیا جائے گا۔