دانیال عزیزمسلم لیگ (ن) کی جھوٹ الیون کے اوپنر ہیں,فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیزجھوٹ الیون کے اوپنرہیں

05:22 PM, 19 Jan, 2017

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیزجھوٹ الیون کے اوپنرہیں۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل عدالت کومطمئن نہیں کرسکے، وزیر اعظم کے وکیل کی جانب سے آج بھی یہ کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی قومی اسمبلی کو تقریرکو ریکارڈ میں نہ لایا جائے کیونکہ انہیں استثنی حاصل ہے۔ ایک جانب انہوں نے سماعت میں اس بات پرزوردیا کہ سپریم کورٹ یہ کیس نہیں سن سکتی جب کہ دوسری جانب وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم دائرہ سماعت کو چیلنج بھی نہیں کررہے ہیں لیکن آپ تحقیقات نہیں کرسکتے، آپ ایسی تحقیقات نہیں کرسکتے کہ جس سے وزیراعظم یا ان کے خاندان کا جھوٹ پکڑا جاسکے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز جھوٹ الیون کے اوپنرہیں، سپریم کورٹ کے اندر بات کچھ اور ہورہی ہوتی ہے جب کہ ن لیگ والے باہرکچھ اوربات کرتے ہیں، جو 5 سوال پہلے دن سے عدالت میں موجود ہیں اس کے جواب حقائق سے نہیں دیئے گئے۔

مزیدخبریں