واشنگٹن : 20جنوری کو وائٹ ہاوس کی صبح تو صدر اوباما کے ساتھ ہو گی لیکن شام نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈھلے گی ۔دن کے ٹھیک بارہ بجے تک وائٹ ہاوس صرف اوباما کا ہوگا،اقتدار کی منتقلی کے لیے وائٹ ہاوس کے ملازمین کو صرف چھ گھنٹے کا وقت درکار ہو گا۔صبح کے ساڑھے دس بجے دو بڑے ٹرک وائٹ ہاوس کے اندر آئیں گے،سو سے زائد ملازمین برق رفتاری کے ساتھ ایک ٹرک میں صدر اوباما کا سامان لوڈ کریں گے.
جبکہ دوسرے ٹرک سے ٹرمپ کا سامان اتارا جانے لگے گا۔
اسی دوران دیواروں کی پینٹنگ اور شیشوں کی صفائی ہو گی، نئے قالین بچھے گےاور شام ہوتے ہوتے 132 کمروں پر مشتمل وائٹ ہاوس نئے صدر اور ان کے خاندان کے استقبال کے لیے تیار ہو گا،21 جنوری کی صبح سے وائٹ ہاوس میں پسند اور ناپسند صرف ایک ہی آدمی کی چلے گی اور وہ ہوں گے ڈونلڈ ٹرمپ۔