کراچی : چند ماہ قبل جسٹن سسٹر ز کی گلوکاری کے میدان میں انٹری تو سبھی جانتے ہیں ،کس طرح راتوں رات دونوں بہنیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں ۔
اسی طرح ہی شہر ت کی بلندیوں پر پہنچا ہے روہڑی کا بارہسا لہ بچہ ، جس کی انٹرنیٹ پر اپلوڈ ہونے والی گانے کی ویڈیو ” چِٹا چولا“ کو دیکھ کر موسیقی کی معروف ہستی نے اسے میوزک کے ساتھ گانے کا موقع فراہم کیا۔ روہڑی سے تعلق رکھنے والا بارہ سالہ بچہ جہانگیر سلیم بنیادی طور پر ایک دفتر میں آفس بوئے کی ملازمت کر تاہے ۔اس کی خواہش تھی کہ وہ سنگر بنے اور اپنے گھروالوں کی ضروریات پوری کر سکے ۔بچے کی اپنے دفتر کے کچن میں چلائی جانے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر پہلے ہی کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے تھے ۔
پاکستان میں ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ”پتاری تعبیر “ کے آرگنائزرز نے سلیم کو کراچی بلایا اور اسکے گانے کو نیا ٹچ دیا ۔ جس کے بعد گانا انٹرنیٹ پر اپلوڈ ہو ا اور اس کو سننے اور دیکھنے والوں کی تعداد صرف ایک گھنٹے میں 10,000سے زائد ہوگئی ۔ جس میں اب بھی اضافہ ہو رہاہے ۔