لاہور: نیو نیوز لا رہا ہے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رئیلٹی ٹی وی شو”آئیڈیا کروڑوں کا “ ۔ جس کی تقریب رونمائی آج شام ہونے جار ہی ہے ۔ نیونیوز کے پلیٹ فارم سے پیش کیے جانے والے پروگرام کی تقریب ِ رونمائی میں ملک کی نامور شخصیات جن میں معروف صنعتکار،بزنس کمیونٹی ، معروف ٹی وی اور فلمی دنیا کے ستارے شرکت کریں گے ۔یہ تقریب سپیر ئیر یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہو رہی ہے ۔
نیونیوز کی ہمیشہ سے ہی کوشش رہی ہے کہ اپنے ناظرین کو بہترین پروگرام پیش کرے یہی وجہ ہے کہ بہت کم عرصہ میں نیونیوز نے بہترین پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں اپنی پہچان بنا لی ہے۔اسی کاوش کو آگے بڑھاتے ہوئے نیونیوز ایک نیا پروگرام لانچ کرنے جا رہاہے۔جس کا مقصدپاکستان کو معاشی طور پر سپیر ئیر بنانا ہے۔تا کہ پاکستانی شہریوں کی معاشی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
پاکستان کے سب سے بڑا رئیلٹی شو ”آئیڈیا کروڑوں کا “ کے لوگو کی آج تقریبِ رونمائی
02:22 PM, 19 Jan, 2017