گوجرانوالہ کے باسی گدھے کا گوشت کھانے سے بچ گئے ۔ شہریوں نے قصائیوں ک6ے گندے عزائم کا پردہ فاش کر دیا ۔گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں تین قصاب گدھوں کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش کی۔ تین قصاب عاشق ،یونس اور رشید گدوں کو زبح کررہے تھے کہ اچانک شہریوں نے ہلہ بول دیا شہریوں کے پہنچتے ہی تینوں قصاب موقع سے فرار ہو گئے۔
جبکہ شہریوں کی اطلا ع پر تھانہ صدر کامونکی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تین زبح ہوئے گدوں کو اپنی تحعیل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں پولیس کے مطابق تینوں قصاب یہ گوشت مختلف علاقوں میں فروحت کرتے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ا ور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔
گوجرانوالہ ،گدھے ذبح کرنے والے قصابوں پر شہریوں کا چھاپہ
01:42 PM, 19 Jan, 2017